آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مستردکردیا ،علی امین گنڈاپور
اسلام آباد:- وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔ انہوںنے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیان میں کہا کہ کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان ان کا سفیر اور حقیقی رہنما ہے ، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا ہے ، فاروق حیدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پانچ سال وزارتِ عظمیٰ کا مزہ لوٹے والے نے کشمیری عوام کی تضحیک کی ، کشمیری عوام نے بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام نے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو نیست و نابود کر دیا ، آزاد کشمیر میں فرسودہ سیاسی نظام دفن ہو چکا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بننے سے بھی بچا لیا ہے۔mk/ah