کشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں.شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب یہ منافقت نہیں چلنی بلکہ نتائج تسلیم کرنا پڑیں گے، کشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں، آپ کو ووٹ دیں تو کشمیری آزاد اور آپ کو مسترد کر دیں تو کشمیری غلام ؟ ۔ اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ کشمیر میں کامیابی وزیراعظم عمران خان پر کشمیریوں کا اعتماد ہے جبکہ حزب اختلاف اپنی ملک دشمن قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں اور محب جیسے ملک دشمنوں سے ملاقاتیں کرنے والوں کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ نااہل لیگ کے سابق وزیر اعظم نے کل کشمیریوں کو غلام کہہ کر جدوجہد آزادی کی توہین کی ہے۔ آپ کو ووٹ دیں تو کشمیری آزاد اور آپ کو مسترد کر دیں تو کشمیری غلام ؟ ۔انہوں نے کہا کہ آپ جیتیں تو سب ٹھیک اور آپ ہاریں تو دھاندلی کا رونا دھونا۔ اب یہ منافقت نہیں چلنی۔ اخلاقی جرات پیدا کر کے اپنی ہار تسلیم کریں لیکن نااہل لیگی ہو کر ایسا ممکن نہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ہارکےبعد رونا دھونا اور رولا پا نااہل لیگ کا وطیرہ ہے۔