آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی کروں گی: مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا ہے میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے جب کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، انشاءاللہ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔