آزادکشمیر الیکشن: تحریک انصاف پراعتماد کرنے پرآزاد کشمیرکے عوام کا شکر گزار ہوں , پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی: وزیراعظم عمران خان
آزادکشمیر الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پراعتماد کرنے پرآزاد کشمیرکے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو انتخابات میں فتح ملی۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے احساس اور کامیاب پاکستان پروگرام پر توجہ دیں گے.وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت میں احتساب اور شفافیت ممکن بنانے کیلئے ہر اقدام کرینگے، کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا۔، اقوام متحدہ کو باور کراوں گا کہ وہ کشمیر سے متعلق کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے.