نوازشریف ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ساری زندگی لگے رہیں اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے لال حویلی کے موکلوں نے جو بتایا ویسے ہی ہوا، جیسے میں نے کہا تھا پی ٹی آئی پہلے پی پی پی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر آئی، آزاد کشمیرمیں تنہا پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن الیکشن ہارنے کے بعد رونا دھونا ڈالے گی، جلسوں سے ووٹ کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز پہلی بار کشمیر گئی تھیں اور جلسوں میں تقریریں کرکے اپنی فتح کا جشن منارہی تھیں، پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن میں بوریاں بھر کر نوٹ خرچ کیے، لیکن انہوں نے یہ پیسہ خرچ کرکے اپنی 2 تین سیٹوں میں اضافہ کرلیا، اب یہ لوگ 2023 کے الیکشن میں بھی یہی رونا دھونا کریں گے، آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہ