گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی,6نام تجویز
گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلیے6نام وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف خان کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ آج ہونے والے اجلاس میں نئے نام کی منظوری دے گی۔