2ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔2ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں۔یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے.