گورنر پنجاب سے تیونس کے اعزازی قونصل جنرل خیبر پختونخواہ عماد رشید اور اعزازی کونسل جنرل پنجاب محمد حمید کی ملاقات
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے تیونس کے اعزازی قونصل جنرل خیبر پختونخواہ عماد رشید اور اعزازی کونسل جنرل پنجاب محمد حمید کی ملاقات,ملاقات میں تعلیم, تجارت اور سیاحت کے شعبے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تیونس اور پاکستان کے درمیان طلباء کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں. تیونس اور پاکستان کے درمیان عوام کے درمیان رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. تیونس کے تعاون سے زیتون کی ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہے.
عماد رشید نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے تیونس میں زیتون سمیت دیگر مصنوعات کو برآمد کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں. پاکستان عالمی زیتون کونسل (International Olive Council ) کا رکن ہے.
ملاقات میں موجود محمد حمید نے کہا کہ تیونس بڑے پیمانے پر زیتون کاشت کرتا ہے. اعزازی قونصل جنرلز نے گورنر پنجاب کو قونصلیٹ کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔