یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے .مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟. عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟. سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ .اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گُنا گیا .چودھری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو . 3 اپریل کو عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ خط لکھا تھا .22 جولائی کو چوہدری شجاعت نے بھی بطور پارٹی سربراہ خط لکھا .یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے .مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے.