ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت مکمل؛ سپریم کورٹ پونے 6 بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا
سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو تین رکنی بینچ آج پونے 6 بجے سنائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سماعت ہوئی۔ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے اور حکومتی بائیکاٹ سے متعلق بتایا کہ مجھے کہا گیا ہے عدالتی کارروائی کا مزید حصہ نہیں بنیں گے، ہم فل کورٹ درخواست مسترد کرنے کے حکم کیخلاف نظر ثانی دائر کریں گے۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے بھی عدالت کو کارروائی کے بائیکاٹ سے آگاہ کردیا جس پر چیف جسٹس نے فاروق نائیک سے مکالمہ کیا کہ آپ تو کیس کے فریق ہی نہیں، اس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر کو روسٹرم پر بلا لیا۔