حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول اور وزیراعلیٰ پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ غلط قرار دی گئی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ منتخب کیا ہے۔عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سرکاری سیکیورٹی اور پروٹوکول عملہ فوری واپس لے لیا گیا ہے اور سرکاری عملے کو ظہور الٰہی روڈ پر چوہدری پرویز الہی کی رہائشگاہ پہنچنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔