پرویزالہٰی خصوصی طیارے سے اسلام آباد کے لیے روانہ, نومنتخب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے اوران کی تقریبِ حلف برداری ایوان صدرمیں منعقد کی جائے گی۔ایوان صدرکے ذرایع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی خصوصی طیارے سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں وہ آج رات دوبجے ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ذرایع کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے چوہدری پرویزالہیٰ سے حلف لینے سے انکارپرصدرپاکستان کی جانب سے ویڈ لنک کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے حلف لیںے کا کہا گیا تھا تاہم اب اس پروگرام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔