آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج 26 جولائی کو منائی جارہی ہے۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقاء، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر سمیت سعودی عرب اور مسجد نبوی میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد خصوصا پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکریڑی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ملک منظور حسین۔ اعوان ،مہر عبدالخالق لک جنرل سیکریڑی مسلم لیگ ن جدہ ریجن ، جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ ،صدر مسلم لیگ ن مکہ مکرمہ سردار محمد صدیق ۔ صدر مسلم لیگ ن تبوک محمد سفیر چوھان اور سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے ان کے درجات کی بلندی کے لئےفاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔ اس کے ساتھ نوائے وقت کے ہیڈآفس سمیت ملک بھر کے دفاتر میں ان کے ایصال ثواب کے لئے کارکنان کی جانب سےخصوصی قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی کی گئیں۔
آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔
Jul 26, 2025 | 14:00