محکمہ موسمیات نے اتوار27 جولائی سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
27جولائی سے31 جولائی کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
Jul 26, 2025 | 14:46