نوجوانوں کے جذبے، شعور اور حب الوطنی پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

Jul 26, 2025 | 16:58

ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی، آپریشنز اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ناکام آپریشن سندور کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی زبردست عسکری حکمت عملی اور معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی شاندار کامیابی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور حب الوطنی کو خصوصاً سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس خصوصی سیشن میں طلبہ و طالبات نے کھل کر معاشرتی و قومی امور، خاص طور پر سیکورٹی کے تناظر میں سوالات کیے جن کے ڈی جی ISPR نے تفصیل سے اور خلوص کے ساتھ جوابات دئیے۔ نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نےملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، جس میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی بہترین عکاسی کی گئی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت، باوقار اور قابلِ فخر موقع قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں