ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کی نئی ایکشن فلم دی کونسلر کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پرجاری کردیا گیا۔
فلم کی کہانی ایک وکیل کے گرد گھومتی ہے جو پولیس کو منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ہے۔فلم میں ہیروئن کا کردار فرانسیسی اداکارہ نٹالی ڈورمر نے ادا کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر رڈلے سکاٹ ہیں جو اس سے پہلے گلیڈی ایٹر اور پرومیتیس جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنا چکے ہیں اور معروف ڈائریکٹر ٹونی سکاٹ کے بھائی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلم کو ٹونی سکاٹ کے نام کی جائےگا۔ ٹونی سکاٹ نے گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی.