پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان ہر قسم کے حالات میںملکی دفاع کی خاطر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں,چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے عید کی نماز 31میرین بٹالین ہیڈکوارٹرسجاول میں افسروں اور جوانوں کے ساتھ ادا کی،،اس موقع پر نیول چیف وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے عیدبھی ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ امیر البحر نے بارڈر کے قریب ساحلی سرحد پر موجود غنی پوسٹ کا دورہ بھی کیا۔نیول چیف غنی پوسٹ کے دورے کے دوران افسروں اور جوانوں میں گھل مل گئے اور غیر رسمی بات چیت کی،، انہوں نے کہا کہ اس دشوارگزار علاقے میں محدودسہولیات کے ساتھ تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دینا قابل ستائش ہے۔پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان ہر قسم کے حالات میںملکی دفاع کی خاطر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں