انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی،نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی ریکنگ میں سرفہرست ہے

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم125پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ123پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورپاکستان121پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرموجود ہے،ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت چوتھے،ویسٹ انڈیز پانچویں،جنوبی افریقہ چھٹے اورآسٹریلیا ساتویں نمبرپرہے. ٹی ٹونٹی بیٹنگ ریکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبرپربراجمان ہیں جبکہ ایرون فنچ دوسرے،کین ویلیم سن تیسرے نمبرپرموجود ہیں. باؤلنگ رینکنگ میں عمران طاہر کی دودرجہ تنزلی کے بعد عماد وسیم نمبرون باؤلربن گئے،بھارت کے بھومرا دوسرے جبکہ عمران طاہردودرجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپرموجود ہیں. آل راؤنڈرزکی کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبرپربراجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اورافغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبرپرہیں