ڈی جی خان میں جمشید دستی سےملاقات نہ کروانےپرشاہ محمود قریشی نےجیل انتظانیہ کے خلاف دھرنادےدیا
شاہ محمودقریشی جمشیددستی سےملنےسینٹرل جیل ڈی جی خان پہنچے تو جیل انتظامیہ نےشاہ محمود قریشی کو جیل کےدروازے پرہی روک لیا۔ ملاقات کیلئے شاہ محمود قریشی نےڈی ایس پی سٹی سےبات کی۔ لیکن کامیابی نہ ملی۔ جس پرپی ٹی آئی رہنمانے جیل کے سامنےہی دھرنادیدیا۔ میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےشاہ محمود قریشی نےکہاکہ برن یونٹ کےقیام کا مطالبہ سیاست نہیں ہے، کرپشن کیخلاف جہاد میں جو شامل ہوگا ویلکم کرینگے،، اس موقع پر انھوں نے کوئٹہ میں ایم پی اے کی گاڑی سےپولیس اہلکار کےکچلنےپرافسوس کااظہاربھی کیا۔ شاہ محمود قریشی نےمزید کہا کہ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے، وزیراعظم اسےڈرامہ کہتےہیں اور خودعدالت پر حملہ کرتےہیں، جمشیددستی سےمتعلق انہوں نےکہاکہ غریبوں کیلئےپانی کھولا تو انھیں گرفتار کر لیا گیا،، لیکن بڑے بڑےچورآزادگھوم رہےہیں