امریکہ نے ایک بار پھر شمالی کوریا پر تحفظات کا اظہار کر دیا
امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں کی ملاقات کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان برف جمی ہوئی نظر آتی ہے ، امریکہ نے پھرسے شمالی کوریا پر تحفظات کا اظہار کردیا ، امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنانا کب بند کرتا ہے اس کا ابھی کچھ پتہ نہیں، اس حوالے سے نہ کوئی تاریخ بتائی گئی اور نہ ہی دے سکتے ہیں، پومپیو نے کہا کہ امریکہ کو یقین ہے کہ تمام حالات بہتری کی جانب جائیں گے ، اور کوئی ایسی رکاوٹ نہیں آئے گی ، جس کا امریکہ کو خدشہ ہے ، یاد رہے کہ بارہ جون کی ملاقات کے بعد لوگ امید ظاہر کر رہے تھے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ختم کرنے کا شیڈول جلد بتائے گا، لیکن امریکہ نے اب اس بات کی تردید کر دی ہے