لاڑکانہ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
لاڑکانہ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر گل نے اپنا استعفیٰ سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے باعث بھجوا دیا،ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے میری عدالت میں سماعت کے دوران دورہ کیا اور میری سرزنش کی اس موقع پر میڈیا بھی موجود تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی جبکہ یہ خبر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زینت بنی۔ استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں میں اپنا عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے لاڑکانہ کے دورہ کے دوران
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔