سابق وزیراعظم کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سماعت ہوئی،، وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آراو نےفیصلےمیں لکھا کہ حلف نامہ مکمل پرنہیں کیا، کاغذات نامزدگی حلف نامہ نامکمل ہونے پرمسترد کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس پر الیکشن ٹریبونل نےشاہد خاقان عباسی کوانتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دے دی، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے، کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا، میں نے اپنا وقار بلند رکھا، میں اپنے حلقے سے آٹھ بار منتخب ہوا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قمرالاسلام راجہ کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں،اس طرح کی کارروائی کو پری پول دھاندلی نہ کہیں توکیا کہیں، قمرالاسلام کے کاغذات نامزدگی میں نیب کا خط لگا ہوا ہے،بدقسمتی کی بات ہےقمرالاسلام پی پی دس سےامیدوارتھےنیب نےانہیں گرفتارکیا ہے۔۔۔