ہسپتالوں اور خیراتی اداروں پر حملے ن لیگ کا شرمناک وطیرہ ہے۔ ابرار الحق
تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا ہے قوم کے تین ہزار کروڑ چوری ہونے پر احسن اقبال نےایک جملہ تک نہیں کہا۔ اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے والوں کا ساتھ دیا۔ نارووال کے عوام احسن اقبال سے پچیس جولائی کو منافقت کا حساب لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے سی پیک جیسے قومی نوعیت کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی میٹروز اور موٹرویز سے کمیشن کمانے والا مافیا پختونخوا میں انسانوں کی ترقی پر پیسہ خرچ کرنے پر تلملا رہا ہے۔ قوم اقاموں کی آڑ میں "ڈراموں" کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔