، کینجھر جھیل اور حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی چند روز ہی جاری رہ سکے گی، مون سون شروع نہ ہونے پر پانی کی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے،
حب ڈیم سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی محدود کردی گئی ہے، حب ڈیم سے ہفتے میں تین روز کراچی جبکہ تین روز بلوچستان کے مختلف اضلاع کو پانی مہیا کیا جارہا ہے، جس سے عوام مہنگے داموں میں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبورہیں۔ حب ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے بھی نیچے آگیا، ڈیم میں پانی کی سطح نو فٹ سے بھی کم ہو گئی ہے، جس کے باعث شہر کو مزید آٹھ سے دس روز تک ہی پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ واٹربورڈ نے پانی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے نہ تو متبادل پلان بنایا ہے اور نہ ہی حب ڈیم سے پانی نکالنے کے لیے مزید پمپ لگائے ہیں۔ یہی صورتحال رہی تو اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے،،، کمیرامین زاید حسین اور محمد وسیم کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی