ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکو کراچی میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 245سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔این اے 241اور247سے بھی انکے کاغذات کی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی۔ سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگومیں فاروق ستار نے کہا کہ شہبازشریف کو کراچی آکر یہاں کے مسائل نظر آتے ہیں۔ وہ تب کہاں تھے جب کراچی والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا تھا۔ فاروق ستارنے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی پر بھی تنقید کی، کہا سعید غنی اس وقت کیوں نہیں بولے جب کراچی والوں کے خلاف سازش ہورہی تھی۔پیپلزپارٹی شہری علاقوں کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ فاروق ستاربولے ایم کیوایم پاکستان کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، اس کا ووٹ بینک کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔ کیمرہ مین میر علی کے ساتھ محمد عرفان وقت نیوز کراچی