صوبائی الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے کی تمام شکایتوں کو نہیں دیکھا
الیکشن ٹریبونل میں حاضری کےبعد سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزاکاکہناتھاکہ صوبائی الیکشن کمشنرنےکمپلین کے بغیرہی اعتراضات لگائےہیں،جہاں پرشکایت ہی نہیں تھی وہاں پروہ خودپارٹی تھے،صوبائی الیکشن کمیشن نےجی ڈی اے کی تمام شکایتوں کو دیکھا تک نہیں،انہوں نےچیف جسٹس اورچیف الیکشن کمشنرسے شفاف الیکشن کرانے کی اپیل کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی نےالزام عائدکیاکہ سندھ کی نگراں حکومت اورصوبائی الیکشن کمیشن سمیت کچھ بھی غیرجانبدار نہیں ہےسابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کاکہناتھا کہ وہ مافیا سےلڑرہی ہیں،،انہوں نےالیکشن کمیشنرکودس بارکال کی مگرکچھ تعاون نہیں کیا گیا، فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگر چاہتےہیں کہ غریب لوگوں کو پینےکاپانی ملےتوآپ کو آگے آنا ہوگا،، سابق سپیکرقومی اسمبلی کاکہناتھاکہ آخری امید چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنرہےوہ صوبائی الیکشن کمیشنرکیخلاف کارروائی کریں۔