نیب ریفرنسزمیں حسن،حسین نواز،اسحاق ڈاراورعلی عمران کوانٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن،حسین نواز،اسحاق ڈاراورعلی عمران کو ریفرنسز میں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا،نیب ذرائع کے مطابق اس پر جلد پیش رفت کا امکان ہے،نیب نے فواد حسن فواد،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اورسیکرٹری پنجاب نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ملزمان کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، حسن،،،حسین نواز اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسزاسلام آباد کی مقامی احتساب عدالت میں زیرسماعت ہیں