صاف پانی کمپنی سکینڈل : نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔
نیب لاہور نے مبینہ کرپشن کیسز میں طلبیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو پانچ جولائی کو صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری کو بھی صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن پر بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیب حکام نے تین جولائی کو سابق وزرااعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں مبینہ کرپشن پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ نیب ٹیم مبینہ کرپشن پر ان تینوں شخصیات سے تحقیقات کرکے کیس آگے بڑھائے گی۔