بدعنوانی کے خاتمے کےلیے قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ نہ صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا, چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے دوسرے روز بھی نیب لاہور کا دورہ کیا،،اس موقع پر ان کو متعدد انکوائریوں اور کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی،،اس موقع پر ان کاکہناتھا،،کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو بھجوائے گئے تمام مقدمات کو انتہائی محنت،،میرٹ،، شفافیت،، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں،، چیئرمین نیب کا کہناتھا،،کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،،نیب میں ہر ایک کے ساتھ بلا تفریق قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،،انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کو ئی تعلق نہیں،،نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ نہ صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا بلکہ ان سے قوم کی لوٹی گئی دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کے علاوہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گا،،جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا،،اور کہا،،نیب افسران دن رات محنت، لگن، ایمانداری، دیانتداری، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن مکمل کریں،،