الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات کے لیے وزارت دفاع کوباضابطہ مراسلہ جاری کردیا
عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کوباضابطہ مراسلہ جاری کردیا،،،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ سٹیشن پرتیئس جولائی سے چھبیس جولائی تک فول پروف سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے جوان تعینات کیے جائیں،،مراسلے میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرکی چھپائی اورترسیل کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد، نیشنل پرنٹنگ سیکورٹی کمپنی کراچی اورپاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد پرپاک فوج کوستائیس جون سے چھبیس جولائی تک تعینات کیا جائے