آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ:آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا

آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ میں آج (بدھ) برمنگھم میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ریڈیو پاکستان کا ایف ایم 101چینل میچ کی تازہ ترین صورتحال نشر کریگا۔اُدھر رات لارڈزمیں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوچونسٹھ رنز سے ہرادیا۔آسٹریلیانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر 285رنزبنائے۔جواب میں انگلینڈکی پوری ٹیم44.4اوورزمیں 221رنزبناسکی