حکومت سمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کی ذمہ دار ہے: صدرڈاکٹرعارف علوی
دنیابھرمیں آج منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام کادن منایاجارہاہے۔ اس سال دن کاموضوع ہے ''صحت کے لئے انصاف ،انصاف کے لئے صحت''۔اس موقع پراپنے پیغام میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے خاندان، سکول، سوسائٹی اورمذہبی اداروں پر اس کے پھیلائوکے خلاف مدد دینے میں کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔صدرنے کہاکہ منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے