ایف آئی اے نے ملائیشیا جانے والے 60سے زائد مسافر آف لوڈ کردیئے
ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ سے روزگار کیلئے ملائشیا جانے والے 60 مسافروں کو جانے سے روک دیا، جبکہ 35 سے زائد افراد کی امیگریشن کرنے سے بھی انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ملیشیا جانے والے 60سے زائد مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ35سے زائد مسافر وں کے ساتھ ویزا اور ورک پرمٹ ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے امیگریشن کرنے سے انکار کردیا۔تمام مسافر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز سے کولمبو براستہ ملیشیا جارہے تھے، ایف آئی اے نے انہیں اجازت نہ دی، ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملائیشیا جانے والے مجموعی طور پر70سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سفری دستاویزات، ویزہ اور پروٹیکٹر ہونے کے باوجود ایف آئی اے انہیں آف لوڈ کررہی ہے، زیادہ تر مسافروں کے پاس لیبر ورک ویزہ ہے جو ملائیشیا مزدوری کیلئے جارہے تھے۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کی جانب سے اس اقدام کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ مسافروں کو کس بنیاد پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔