عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی رکنیت سمیت تمام قائمہ،استحقاق کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

سابق صوبائی وزیر و تحریک انصاف کے سینیئررہنماء عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی رکنیت سمیت تمام قائمہ،استحقاق کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضع رہے کہ عبدالعلیم خاں کو نیب گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا تھاتاکہ زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے پروڈکشن آڈر جاری کروائے جا سکیں۔وہ استحقاق کمیٹی،ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹواور پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 6 کے بھی رکن تھے