اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سے اکٹھی ہوئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سے اکٹھی ہوئی ہیں۔ اگر حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے خوفزدہ نہیں تو پوری حکومت کے طوطے کیوں اڑے ہیں۔چور ڈاکو کے نعرے اور نیب گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔الزام خان اور چا لیس چور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کرشش کررہے ہیں۔ملکی معاشی طور پر دیوالیہ ہورہا ہے لیکن نالائقوں کا ٹولہ قوم کو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔جب پیراشوٹر زاور سلیکٹیڈ لوگ حکمران ہونگے تو ملک کا یہی حال ہو گا۔نیازی اینڈ کمپنی کو لانے والوں کو ابھی سبق سیکھ لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ہم سڑکوں پر جائیں گے اور پاکستان کی عوام ہمارے آگے ہوگی۔حکومت تو خود گررہی ہے ہم اب حکومت کو سہارا نہیں دینگے۔فضل الرحمن نے ہمیں بہت پہلے سڑکوں پر آنے کا کہا تھا ہم چاہتے ہیں تھے کہ لوگ تبدیلی کا جائز لے لیں۔فضل الرحمن پاکستان کی سیاست کا بڑا نام ہے ۔اپوزیشن کے تمام فیصلے پاکستان کے مفاد میں ہونگے۔