کراچی : شہرقائد کا موسم گرم اور مرطوب ہوگیا۔جولائی سے بہتری کی پیشنگوئی
شہرقائد کا موسم گرم اور مرطوب ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے جولائی سے بہتری کی پیشنگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے منطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب ہے جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کم سے کم درجہ حرارت5۔29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق جنوب مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار10ناٹیکل مائیل ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب61فیصد ہے۔جولائی سے موسم بہتر ہوسکتا ہے۔