کراچی: کچھ لوگ پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے لسانی فسادات کروانا چاہتے ہیں۔سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پانی کے مسئلے پر لسانی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سے ڈالر 161 کا ہوگیا ہے۔ بجلی مہنگی گیس مہنگا اشیا خورد نوش مہنگی یہ اس حکومت کا کارنامہ ہیں۔ عوام اپنے منتخب نمائندوں پر زور دیں کہ وہ اس عوام دشمن بجٹ کو منظور نہ کریں۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے دور میں مطالبہ کرتی تھی کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کریں ورنہ ہم حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے،اب ایم کیو ایم اپنی روایات کے مطابق موجودہ حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف تین اضلاع میں سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کام کررہی ہے اور تو اور کچھ لوگ کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پانی کے وال کھول کر چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ متعلقہ علاقوں تک پانی نہ پہنچ سکے۔