ایران کبھی جنگ نہیں چاہتا، ایرانی صدر حسن روحانی
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کے باوجود ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہیکہ ایران کبھی جنگ نہیں چاہتا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ہم منصب فرانسیسی صدرسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان امریکی ڈرون کو مارگرانے کے بعد سے الفاظ کی بڑھتی جنگ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام قائم کرنے کا خواہاں ہے اور اسی کی کوشیشوں میں لگا ہوا ہے۔