پشاور میں محبت کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل
پشاور میں محبت کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔واقعہ تھانہ چمکنی کے علاقہ چوہا گجر میں پیش آیا جہاں 20جون کو پلوسئی کے رہاشی 25 سالہ حبیب اللہ اور 21 سالہ عظمی نے پسند کی شادی کی اور چوہا گجر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے تاہم لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پراپنی بیٹی اور اسکے خاوند کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا۔پولیس کے مطابق مقتول دولہے کے بھائی گلاب شیر نے بتایا کہ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی لیکن لڑکی کے اہل خانہ کو یہ گوارہ نہ تھا جس پر انہوں نے دونوں کو قتل کر دیا ، تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والد اور اسکے بھائی کفایت نے مل کر قتل کیا ، جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔