اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے،آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب میں خطےکی سیکیورٹی صورت حال پر اظہار خیال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔