فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔ پارٹی میں نہ کوئی انتشار ہے اور انشااللہ نہ ہوگا۔ عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے استعفیٰ سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔ عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ حکومت کا نکتہ نظر واضح ہے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں۔ جنہوں نے مجھ سے منسوب کر کے بیان چلایا انہیں ثبوت دینا ہوگا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کبھی بھی میں نے ایسے الفاظ نہیں کہے۔ اگر کہیں بھی میں نے ایسا کہا تو اسے سامنے لایا جائے ورنہ غلطی کا اعتراف کر کے خبر کو واپس لیا جائے۔ میرا موقف بالکل واضح ہے، میں کبھی لگی لپٹی بات نہیں کرتا