ملک میں کورونا سے مزید 123 ہلاکتیں، 3596 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 123 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3931 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 194646 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1178 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 879افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 115 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔