بھارت کے ہندووں کی بالادستی قائم کرنے کے نظریے نے علاقائی امن داو پر لگا دیا:قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہندووں کی بالادستی قائم کرنے کے نظریے اور جارحانہ پالیسیوں نے علاقائی امن اورا ستحکام داو پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (جمعہ) اسلام آباد میں علاقائی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی کمزوریوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کےلئے کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔