پاکستان میں مزید 2282 نئے کیسز سے متاثرین ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد
پاکستان میں کورونا وائرس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے کیسز میں کچھ حد تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں آنے والے نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 895 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 989 تک پہنچ گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج (26 جون) کی سہ پہر تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2282 نئے کیسز اور 58 اموات سامنے آئیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کو 4 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے تاہم اس دوران 2 ماہ کیسز کی تعداد کم جبکہ 2 ماہ کافی زیادہ رہی۔