آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیٹ سی ٹی کا افتتاح کردیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیٹ سی ٹی کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ اے ایف آئی آر آئی عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ آرمی میڈیکل کور قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیٹ سی ٹی کا افتتاح کردیا۔ پیٹ سی ٹی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے ایف آئی آر آئی عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ آرمی میڈیکل کور کی خدمات اور جذبے کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور اسی طرح ہمیشہ قوم کی خدمت کرتی رہے گی۔ اس سے پہلے اے ایف آئی آر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا