وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک لاکھ افراد کو نوکری دینے کا اعلان کردیا، جبکہ سی پیک منصوبہ کے تحت ایم ایل ون کو عمران خان سمیت آرمی چیف اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا تحفہ قرار دے دیا۔ جاتے جاتے اپوزیشن سے دو ماہ میں بہتر تعلقات کی نوید بھی سنا دی۔ شیخ رشید نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کوہسار یونیورسٹی کے علاوہ ایم ایل ون کے منصوبے کے تحت کیرج فیکڑی کے پاس جدید ریلوے یونیورسٹی بنائی جائے گی جس میں ریلوے کے جدید نظام پر تعلیم و تربیت دی جائے گی