شوگر رپورٹ سامنے آنے سے (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب سے شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے