مثبت کورونا ٹیسٹ والے پاکستانی کھلاڑیوں پرانگلینڈ کے دروازے بند
لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے مثبت ٹیسٹ آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کا سفر کرنے سے روک دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ اتوار کو آنے والے گروپ کے ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم 28جون کوانگلینڈکے دورے پر روانہ ہوگی تاہم دورےکے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائےگا۔