ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے اور انٹر بینک میں 30 پیسےمہنگا ہو گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 66 پیسے رہی،، یورو کی قدر 7 پیسے کم ہو کر 188 روپے 3 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 208 روپے 4 پیسے رہ گئی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 168 روپے ہو گئی،یورو کی قیمت فروخت 188 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 208 روپے رہ گئی