حج 2020: کامیاب عازمین کو رقوم کی واپسی کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2020 کے تمام کامیاب عازمین کو رقوم واپسی کاسلسلہ 2جولائی سے شروع ہوگا، واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آناضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج2020کےدرخواست گزاروں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا، سعودی حکومت کےفیصلےکی روشنی میں تمام کامیاب عازمین کورقوم واپس کی جائیں گی۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج واجبات کی واپسی کاسلسلہ2جولائی سے ملک بھرکےنامزدبینکوں سےشروع ہوگا، تمام درخواست گزاروں کوایس ایم ایس بھیجنا شروع کردیے گئے ہیں۔